پاکستان
Time 26 جنوری ، 2023

کیماڑی : مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتوں کا معاملہ: ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی کا بیان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتوں کے معاملے پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی عبدالحمید جمانی کا بیان سامنے آیا ہے۔

کیماڑی کےعلاقے مواچھ گوٹھ میں ایک ہفتےمیں زہریلی گیس سے 19 بچوں کی اموات کا انکشاف ہوا ہے جبکہ 50 بچوں کی حالت تشویشناک ہے،ضلعی محکمہ صحت نے تحقیقات کے بعد اموات کی تصدیق کی ہے۔

 مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتوں کے معاملے پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی عبدالحمید جمانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  10 سے 25 جنوری تک 18 پر اسرار اموات ،علی محمد گوٹھ مواچھ گوٹھ یوسی 8 کیماڑی میں رپورٹ ہوئیں۔

عبدالحمید جمانی نے کہا کہ انتقال کرنے والوں کو بخار،گلے میں سوجن،سانس میں تکلیف تھی جبکہ علاقہ مکینوں نے فضا میں بو کی بھی شکایت کی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں آلودگی زیادہ ہونے پر سانس لینےمیں بھی دشواری کا سامنا ہے، ابتدائی تحقیقات میں کسی کیمیکل کے باعث پھیپھڑوں کی بیماری سامنے نہیں آئی ہے۔

مزید خبریں :