Geo News
Geo News

پاکستان
13 دسمبر ، 2012

حالیہ بارشوں کے فصلوں پر مفید اثرات مرتب ہوں گے،ماہرین

حالیہ بارشوں کے فصلوں پر مفید اثرات مرتب ہوں گے،ماہرین

اسلام آباد…ماہرین نے ملک میں ہونے والی حالیہ بارش زراعت کے لئے انتہائی مفید قرار دیا ۔جیو نیوز سے بات کرتے سندھ زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر مٹھل جسکانی نے بتایاکہ سندھ میں جن علاقوں میں پانی کی کمی ہے وہاں حالیہ بارش سے گندم کو پانی کی کمی دور ہوسکے گی۔ بارش سے گندم، گنے، ٹماٹر اور کیلے کی فصل کو فائدہ پہنچے گا۔دوسری طرف چیئرمین پنجاب ویٹ گروورز ایسوسی ایشن حامد ملہی نے بتایا کہ پنجاب میں ہلکی بارش سے گندم بوائی 2دن کے لئے رک گئی ہے، جبکہ جن علاقوں میں گندم کی فصل زمین سے نکل آئی ہے وہاں یہ بارش فصل کے لئے انتہائی مفید ہے۔

مزید خبریں :