Time 27 جنوری ، 2023
پاکستان

لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں شدید دھند سے فلائٹ آپریشن درہم برہم

لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر ہلکی دھند اور خشک موسمی حالات کے ساتھ حدنگاہ 2500 میٹر رہی: ترجمان سول ایوی ایشن/ فائل فوٹو
لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر ہلکی دھند اور خشک موسمی حالات کے ساتھ حدنگاہ 2500 میٹر رہی: ترجمان سول ایوی ایشن/ فائل فوٹو

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن درہم برہم ہوگئے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں شدید دھند کی وجہ سے پروازوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر ہلکی دھند اور خشک موسمی حالات کے ساتھ حدنگاہ 2500 میٹر رہی۔ 

ترجمان نے بتایا کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے چین کے شہر کونمنگ سے کارگو پرواز وائی جی 9089 منسوخ کر دی گئی، دبئی سے لاہور کیلئے پرواز پی اے 411 کی آمد میں 10 گھنٹے کی تاخیر ہوئی جب کہ مدینہ سے لاہور کی پرواز میں بھی 7 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی۔

ترجمان کے مطابق شارجہ سے لاہور کی پرواز پی اے 413 مقررہ وقت سے 46 منٹ لیٹ ہوئی جب کہ لاہور سے ابوظبی کی پرواز پی اے 430 6 گھنٹے 45 منٹ، لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 759 5 گھنٹے 10 منٹ، لاہور سے کراچی کی پرواز پی اے 401 سوا گھنٹہ اور جدہ سے پی کے 860 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ فیصل آباد ائیرپورٹ پر دھندلا موسم اور حدنگاہ 4000 میٹر اور ملتان ائیرپورٹ پر ہلکی دھند اور حدنگاہ 2000 میٹر رہی۔

مزید خبریں :