28 جنوری ، 2023
اسلام آباد:پاسپورٹ فیس میں اضافے سے متعلق خبروں پر وزارت داخلہ کی وضاحت سامنے آگئی۔
ترجمان وزارت داخلہ نے وضاحت کی ہے کہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں، مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ حکومت نے شہریوں کیلئے ای پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری دی ہے لیکن ای پاسپورٹ سہولت کا اجراء فی الحال نہیں کیاگیا۔
ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ حال ہی میں ای پاسپورٹ کی آرڈنری فیس مقرر کی گئی تھی اور یہ مقررہ فیس صرف ای پاسپورٹ کے اجراء پر ہی لاگو ہوگی، باقی فیسیں اپنی جگہ برقرار ہیں۔