Time 28 جنوری ، 2023
پاکستان

فواد چوہدری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہونےکا تحریری فیصلہ جاری

فوٹو: اسکرین شاٹ/ ٹوئٹر
فوٹو: اسکرین شاٹ/ ٹوئٹر

اسلام آباد: جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے فوادچوہدری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہونےکا 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہےکہ پراسیکیوٹر کی جانب سے فواد چوہدری کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،  پراسیکیوٹر کے مطابق فوادچوہدری کا موبائل، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز  برآمد کرنی ہیں، پراسیکیوٹر کے مطابق فواد چوہدری کا فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کروانا بھی ضروری ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن کے وکیل نے بھی فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، فریقین کے دلائل سننےکے بعد فواد چوہدری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکیا جاتا ہے۔

تحریری فیصلے میں عدالت نے حکم دیا ہےکہ فواد چوہدری کو 30 جنوری کو دوبارہ پیش کیا جائے، عدالت نے تفتیشی افسرکو میرٹ کی بنیاد پر تفتیش کرنےکا سختی سے حکم دیا ہے۔

مزید خبریں :