29 جنوری ، 2023
آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں، ذخیرہ اندوزوں نے مصنوعی بحران پیدا کیا، بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے، صوبائی چیف سیکرٹریز کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کی مدد سے معاملہ جلد نمٹایا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ چند روز سے پنجاب کے مختلف شہروں میں شہریوں کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبریں سامنے آ رہی تھیں۔