Time 20 جنوری ، 2023
کاروبار

ملک میں تیل کے مطلوبہ ذخائر موجود ہیں، قلت کا کوئی امکان نہیں: وزارت پیٹرولیم

پی ایس او کے پاس پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کا مناسب ذخیرہ موجود ہے: وزارت پیٹرولیم — فوٹو: فائل
پی ایس او کے پاس پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کا مناسب ذخیرہ موجود ہے: وزارت پیٹرولیم — فوٹو: فائل

وزارت پیٹرولیم نے ملک میں تیل کی قلت کے امکان کو مسترد کردیا۔

وزارت پیٹرولیم کے مطابق ملک میں تیل کے مطلوبہ ذخائر موجود ہیں، قلت کا کوئی امکان نہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ پی ایس او کے پاس پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کا مناسب ذخیرہ موجود ہے، اس کے علاوہ تیل ترسیل کرنے والی کمپنیوں کے پاس بھی پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ ہے۔

وزارت پیٹرولیم نے عوام سے اپیل کی کہ افواہوں، قیاس آرائیوں اور گمراہ کن اطلاعات پر کان نہ دھریں۔

دوسری جانب پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے بھی ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ ملک میں تیل ذخائر تسلی بخش سطح پر موجود ہیں، ہمارے پاس تیل کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

پی ایس او کے مطابق وزارت اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نجی کمپنیز کے ذخائر کی صورتحال کو مانیٹر کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ خبر سامنے آئی تھی کہ ملک کے بینکوں نے آئل کمپنیز کی پیٹرول امپورٹ ایل سیز کھولنے سے انکار کردیا جس کے بعد ملک میں فروری کے آغاز سے پیٹرول کی قلت ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :