دنیا
Time 31 جنوری ، 2023

امریکا پاک روس توانائی ڈیل روکنے کی کوشش کرے گا، روسی وزیر خارجہ

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف کا کہنا ہے کہ امریکا پاک روس توانائی ڈیل روکنے کی کوشش کرے گا۔

سرگئی لاؤروف نے  ماسکو میں پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو کے ساتھ مشترکا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا شرمناک اور غرور بھرے لہجے میں ہر ملک کو روس سے تجارت کرنے سے روکتا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا نےحال ہی میں چین،  بھارت،ترکی اورمصر کو بھی دھمکیاں دی ہیں،امریکی حکومت پاک روس توانائی ڈیل میں بھی حائل ہوگی۔

سرگئی لاؤروف کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت ممالک کی اکثریت اپنے قومی مفاد کو مد نظر رکھتی ہے،ہم باخبر ہیں کہ مغربی ممالک کیا اقدامات کر سکتے ہیں، وہ دھمکیاں ہی نہیں دہشتگردی پر اتر سکتے ہیں۔

دوسری جانب  وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم روس سے تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں،امید ہے دوسرے ممالک مداخلت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان اور روس مل کر کام کر رہے ہیں ،توانائی کے شعبے میں تعاون میں بھی مثبت پیشرفت کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ وزير خارجہ بلاول بھٹو زرداری روس کے 2 روزہ دورے پر ہیں۔

مزید خبریں :