تصاویر، ویڈیوز: پریانکا نے پہلی بار بیٹی کا چہرہ دنیا کو دکھا دیا

متعدد مداحوں نے مالتی کو اپنے والد نک جونس کی کاپی قرار دیا اور کہا کہ وہ گلوکار سے کافی مشابہ ہیں/فوٹو: انسٹاگرام
متعدد مداحوں نے مالتی کو اپنے والد نک جونس کی کاپی قرار دیا اور کہا کہ وہ گلوکار سے کافی مشابہ ہیں/فوٹو: انسٹاگرام

عالمی شہرت یافتہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی بیٹی مالتی میری کا چہرہ پہلی بار دنیا کے سامنے آگیا۔

15 جنوری 2022 کو سروگیسی کے ذریعے دنیا میں آنے والی پریانکا کی بیٹی مالتی کو اب تک مداحوں نے نہیں دیکھا تھا تاہم اسٹار جوڑی نے 30 جنوری 2023 کو بیٹی کو پوری دنیا کو دکھانے کا فیصلہ کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نک جونس اور ان کے دو بھائیوں کو ہالی وڈ واک آف فیم کے اعزاز سے نوازا گیا جس کی تقریب میں پریانکا اور ان کی بیٹی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

اس حوالے سے پریانکا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ بھی شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کو ملنے والے اعزاز پر مبارکباد دی۔

دوسری جانب مالتی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جن پر مداح تبصرے کررہے ہیں۔

متعدد مداحوں نے مالتی کو اپنے والد نک جونس کی کاپی قرار دیا اور کہا کہ وہ گلوکار سے کافی مشابہ ہیں۔

ویڈیو لنک کے اندر موجود ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پریانکا نے کبھی اپنی بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا تھا، اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ پرائیویسی کے باعث بیٹی کو فی الحال لوگوں میں متعارف نہیں کرانا چاہتیں۔

کئی بار پریانکا نے بیٹی کے ہمراہ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں لیکن زیادہ تر اس پر ایک ایموجی بنا ہوتا تھا۔

مزید خبریں :