Time 31 جنوری ، 2023
کھیل

پاکستانی کرکٹرز کو بنگلادیش پریمیئر لیگ کھیلنے کی مشروط اجازت مل گئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستانی کرکٹرز کو بنگلا دیش پریمیئر لیگ( بی پی ایل) کھیلنے کی مشروط اجازت مل گئی۔

ذرائع کے مطابق  پی ایس ایل کھیلنے والے وہ قومی کرکٹرز جو 5 فروری کے نمائشی میچ کا حصہ نہیں وہ 8 فروری تک بی پی ایل کھیل سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 فروری کو کوئٹہ میں نمائشی میچ کھیلنے والے پاکستانی کرکٹرز 2 فروری کو واپس پہنچیں گے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کھیلنے والے تمام کرکٹرز کو 2 فروری کو وطن واپس طلب کیا تھا ۔

تاہم  پی سی بی نے واپس بلانے کی پالیسی کا از سر نو جائزہ لیا جس کے بعد  فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل نہ کھیلنے والے کرکٹرز پر وطن واپسی کی کوئی پابندی نہیں ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے میچز 13 فروری سے شروع ہوں گے۔

مزید خبریں :