پاکستان
Time 31 جنوری ، 2023

عمران حکومت میں بدعنوانی کیخلاف کوئی قابل ذکرکام نہ ہوسکا: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان  نے اقتدار  میں  آنے سے پہلے کرپشن کے خلاف واضح موقف اپنایا لیکن حکومت میں رہ کر وہ بدعنوانی کے خلاف کوئی قابل ذکرکام نہ کرسکے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نےکرپشن پرسیپشن انڈیکس2022 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان کی حکومت کے دوران پاکستان میں کرپشن بڑھنےکے تاثر میں مزید اضافہ ہوا۔

ترجمان ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی کا کہنا ہےکہ چھوٹے لیول پرکرپشن ختم کرنے کے لیے پچھلی اور موجودہ حکومت نےکام نہیں کیا،کرپشن کا تعلق گورننس سے ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی کا کہنا ہےکہ کرپشن لوگوں کو جیل میں ڈالنے سےکم نہیں ہوتی، پروسیجر بنانے سے ہوتی ہے، بڑے لیول پرکرپشن ساری دنیا میں ہوتی ہے۔

 ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ دنیا کے 95 فیصد ممالک کرپشن میں کمی لانے میں ناکام رہے، دو تہائی ممالک میں بدعنوانی سنگین مسئلہ بن گئی ہے۔

 ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور بنگلا دیش کےکرپشن انڈیکس اسکور میں کوئی فرق نہیں آیا،البتہ یہ ممالک کالے قوانین کے ذریعے آزادی اظہار رائے اور حکومت پر تنقیدکرنے والوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

مزید خبریں :