01 فروری ، 2023
راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے آصف زرداری پر لگائے گئے الزامات سے پیچھے ہٹنے کے بعد اگلے ہی روز بیان داغ دیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ’میں اپنے بیان پر قائم ہوں کہ عمران خان درست کہتا ہے آصف زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے، عمران خان کی جان کو شدید خطرات ہیں‘۔
انہوں نےکہا کہ ’ان کا منصوبہ عمران خان کونااہل اورمائنس کرنا ہے, 16 وزارتوں میں کچھ نہ ملا تو حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پرآگئی‘۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ’ میرے وکیل نعیم حیدرنے تھانے میں بیان جمع کرادیا جو پولیس لینے سے انکاری ہے‘۔