01 فروری ، 2023
متنازع فیشن سینس سے خبروں کی زینت بنی رہنے والی عرفی جاوید نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی دوسری بیوی بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی فوٹوگرافرز کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے عرفی جاوید نے شاہ رخ سے پسندیدگی کااظہار کیا۔
صحافی نے سوال کیا تھا کہ آپ شاہ رخ کیلئے کچھ کہنا چاہیں گی؟ جس پر عرفی نے کہا کہ ’آئی لویو شاہ مجھے دوسری بیوی بنالو‘۔
دوسری جانب بھارتی صحافی نے عرفی جاوید سے فلم پٹھان کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے بعد پٹھان کے سیکوئل بننے کی خبر پر رائے دینے کا اظہار کیا جس کے جواب میں عرفی نے کہا کہ میں شاہ رخ کو یہی کہنا چاہوں گی کہ میں فلم پٹھان 2 کیلئے آپ کی وجہ سے دستیاب ہوں۔