02 فروری ، 2023
پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کا بلآخر بھارتی ویزے کا مسئلہ حل ہوگیا۔
آسٹریلوی کرکٹر کو ویزا کی منظوری کے بعد بھارت روانگی کے لیے کلیئرنس مل گئی ہے۔
عثمان خواجہ نے بھارت روانگی کی اطلاع سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرکے دی۔
کرکٹر نے پیغام میں لکھا کہ 'انڈیا میں آرہا ہوں'۔
واضح رہے کہ ویزا ایشو کے باعث عثمان خواجہ آسٹریلوی اسکواڈ کے ہمراہ بھارت روانہ نہیں ہوسکے تھے۔
اس سے قبل عثمان خواجہ کو 2011 میں بھی بھارتی ویزا جاری نہیں کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی اور سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 فروری سے کھیلا جائے گا۔