پاکستان
Time 02 فروری ، 2023

چوہدری شجاعت کے بھائی اور بھتیجےکیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

گجرات میں مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت حسین اور  بھتیجے موسیٰ الہٰی کے خلاف  اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گجرات کے تھانہ کڑیانوالہ میں چوہدری وجاہت حسین اور موسیٰ الہٰی کے خلاف اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ  چوہدری وجاہت حسین اور موسیٰ الہٰی پر مقدمہ مقامی ن لیگی رہنما محمد علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں چوہدری  وجاہت حسین اور  موسیٰ الہٰی سمیت 11ملزمان نامزد ہیں۔

مدعی مقدمہ محمد علی نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہےکہ 23  جنوری کو میرے گھر پر فائرنگ کی گئی، ملزمان مجھے قتل کروانا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :