03 فروری ، 2023
پاکستان فٹبال فیڈریشن( پی ایف ایف) نے اس سال مارچ میں انٹرنیشنل فرینڈلیز کی ونڈو میں قومی مینز فٹبال ٹیم کیلئے میچز منعقد کرانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔
پی ایف ایف ذرائع کے مطابق فیڈریشن اس سال مارچ میں 20 سے 28 تاریخ کی ونڈو کے دوران قومی فٹبال ٹیم کیلئے انٹرنیشنل فرینڈلی میچز کرانے کیلئے کوشاں ہے۔
اس سلسلے میں پاکستان فٹبال فیڈریشن نے تھائی لینڈ، مالدیپ اور بھوٹان سے رابطہ کیا ہے جبکہ حال ہی میں پی ایف ایف کے سربراہ ہارون ملک نے بحرین میں اے ایف سی اجلاس کے سائیڈ لائنز پر ان معاملات پر گفتگو بھی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ کی فیفا فرینڈلی ونڈو میں پاکستان کے حریف کا فیصلہ اگلے چند روز میں ہوجائے گا ۔
قومی مینز ٹیم اس سال ساف چیمپئن شپ میں بھی شرکت کرے گی جبکہ اپریل میں قومی ویمن ٹیم اولمپک کوالیفائیرز میں حصہ لے گی۔