Time 03 فروری ، 2023
پاکستان

پشاور دھماکا: وزیراعظم کا شہدا کے ورثا اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان

شہدا کے ورثا کو 20 لاکھ فی کس اور زخمیوں کو علاج و معالجے کے لیے 5 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے: شہباز شریف/ فوٹو اے ایف پی
شہدا کے ورثا کو 20 لاکھ فی کس اور زخمیوں کو علاج و معالجے کے لیے 5 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے: شہباز شریف/ فوٹو اے ایف پی

پشاور: وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور پولیس لائنز دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کےلیے مالی امداد کا اعلان کردیا۔

پشاور میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے پولیس لائنز دھماکے کے شہدا کے ورثا کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے 20 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا جب کہ زخمیوں کے علاج و معالجے کے لیے 5 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ 30 جنوری کو پشاور کے علاقے صدر کی پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد شہید ہوئے۔


مزید خبریں :