Time 03 فروری ، 2023
کھیل

شاہین اور انشا آفریدی کے نکاح کی ویڈیو سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کا نکاح ہوگیا۔

شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ کراچی کی مقامی مسجد میں ہوا جس کی ویڈیوبھی سامنے آگئی ہے۔

ویڈیو میں شاہین اور شاہد آفریدی کو سفید شیروانی میں مسجد میں قریبی رشتےد اروں کے ساتھ بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔

شاہین اور انشا کا نکاح کراچی کی ذکریا مسجد میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا، رخصتی بعد میں ہوگی۔

شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں ریسیپشن کا آغاز ہوگیا،تقریب میں شرکت کیلئے شاہین آفریدی اپنے سسر کے ساتھ پنڈال پہنچ گئے۔

مزید خبریں :