Time 04 فروری ، 2023
پاکستان

شیخ رشید نے اپنی کراچی منتقلی روکنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

سیاسی بیان بازی کی بنا پر مزید مقدمات درج کرنے سے روکا جائے جب کہ آبپارہ ، مری اور کراچی کے مقدمات غیر قانونی قرار دےکر کالعدم قرار دیے جائیں: شیخ رشید/ فائل فوٹو
سیاسی بیان بازی کی بنا پر مزید مقدمات درج کرنے سے روکا جائے جب کہ آبپارہ ، مری اور کراچی کے مقدمات غیر قانونی قرار دےکر کالعدم قرار دیے جائیں: شیخ رشید/ فائل فوٹو

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسلام آباد سے کراچی اپنی منتقلی روکنے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

سابق وزیر شیخ رشید نے اسلام آباد سے کراچی اپنی منتقلی روکنے کے لیے ہائی کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں اسلام آباد ، سندھ اور پنجاب کے آئی جیز  سمیت سیکرٹری داخلہ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

شیخ رشید نے اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان کے ذریعے دائر درخواست میں کراچی اور مری کے مقدمات میں حوالگی روکنے کی استدعا کی ہے۔

درخواست مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ عمران خان نے آصف زرداری پر قتل کا الزام لگایا جس کا میں نے حوالہ دیا،  مقدمات میں مدعی متاثرہ فریق نہیں ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ سیاسی بیان بازی کی بنا پر مزید مقدمات درج کرنے سے روکا جائے جب کہ  آبپارہ ، مری اور کراچی کے مقدمات غیر قانونی قرار دےکر کالعدم قرار دیے جائیں۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہےکہ کراچی کا مقدمہ اختیار سے تجاوز قرار یا اسلام آباد منتقل کیا جائے اور کیس کے حتمی فیصلے تک کراچی منتقلی سے روکا جائے۔

مزید خبریں :