04 فروری ، 2023
کراچی میں سرکاری پائپ لائن سے کنڈا لگا کر تیل چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری پائپ لائن سے تیل چوری کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف شرافی گوٹھ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، ملزمان نے تیل چوری کرنے کے لیے 166 فٹ طویل سرنگ بنا رکھی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملک کو سپلائی کی جانے والی خام تیل کی لائن میں کنڈا لگایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق دو ماہ میں ضلع ملیر سے سرکاری تیل چوری کی تیسری لائن پکڑی گئی ہے۔