05 فروری ، 2023
راولپنڈی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے دلہن زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ کمیٹی چوک کے قریب میرج ہال میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دلہن زخمی ہوئی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فائرنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا، لڑکی کے گھر والوں کے انکار پر ملزم نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کر دی۔