Geo News
Geo News

شہر شہر
13 فروری ، 2017

لاہور، دلہا پر فائرنگ، دلہن سمیت 2افرادزیر حراست

 

 


لاہور کے علاقے شفیق آبادمیں دلہاپرفائرنگ کے واقعے میں ڈرامائی موڑ آگیا،پولیس نے دلہن سمیت 2افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے دلہا پر فائرنگ کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں درج کیا تھا۔ پولیس نے دلہن سمیت دوافرادکو حراست میں لے کرتفتیش شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی دلہا کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق گلشن راوی کا رہائشی 25 سالہ دلہا عرفان شادی کے بعد واپس گھرجارہا تھا کہ شفیق آباد کے علاقہ میں موٹرسائیکل پر سوار 2 نامعلوم نقاب پوش آئے اور گاڑی میں سوار دلہا پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

 

مزید خبریں :