13 مارچ ، 2022
شادی بیاہ کی تقریبات میں فائرنگ کا رواج عام سی بات ہے لیکن کیا آپ نے کبھی کسی دلہن کو عروسی لباس پہنے ہاتھ میں اسلحہ اٹھائے فائرنگ کرتے دیکھا ہے؟
اگر نہیں دیکھا تو اب دیکھ لیں کیونکہ دلہنیں شادی کی خوشی میں فائر بھی کرنے لگی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک دلہن کی شادی کی رسموں کے بعد فائرنگ کرنے کی ویڈیو وائرل ہے، ویڈیو میں عروسی جوڑا پہنی دلہن کو شادی ہال سے باہر بلاخوف فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن نے شادی کی خوشی میں مسکراتے ہوئے تین فائر کیے جس کے بعد پستول پراعتماد انداز میں ایک شخص کو تھمادی۔
دلہن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر اب تک ہزاروں صارفین محظوظ ہو چکے ہیں۔