دنیا
Time 07 فروری ، 2023

ویڈیو: ترکیہ میں زلزلےکے بعد ملبے تلے افراد کو زندہ نکالنے کے مناظر

ترکیہ میں پیر کے روز 7.8 شدت کے زلزلے کو ایک روز گزر جانے کے باوجود تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سیکڑوں عمارتوں کے زمین بوس ہونے سے ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ تاحال متعدد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ موجود ہے جس کیلئے ترکیہ میں تاحال ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے ذریعے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ریسکیو اہلکاروں کو کئی گھنٹوں بعد ترکیہ کے صوبے مالاطیہ کی ایک عمارت کے ملبے سے ایک خاندان کے افراد کو زندہ نکالتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  ریسکیو اہلکار بچوں کو ملبے سے زندہ نکال رہے ہیں جب کہ ساتھ کھڑے افراد بچیوں کے زندہ ملبے سے نکلنے پر اللہ اکبر کے نعرے لگاتے سنے گئے۔

ویڈیو میں ایک ترک فوجی اہلکار ملبے سے بچی کے زندہ نکالے جانے پر بچی کو چومتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :