Time 07 فروری ، 2023
پاکستان

33 نشستوں پر ضمنی الیکشن: اسد عمر اور علی امین گنڈا پور نے کاغذات جمع کرادیے

اسلام آباد کے حلقہ این اے 54 سے اسد عمر اور این اے 38 ڈیرہ ون پر علی امین گنڈا پور تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے— فوٹو: فائل
اسلام آباد کے حلقہ این اے 54 سے اسد عمر اور این اے 38 ڈیرہ ون پر علی امین گنڈا پور تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے— فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور علی امین گنڈا پور نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

اسلام آباد کے حلقہ این اے 54  سے اسد عمر تحریک انصاف کے امیدوار  ہوں گے۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔

اس کے علاوہ  علی امین گنڈا پور  بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے الیکشن کمیشن آفس پہنچے۔

علی امین گنڈا پور  این اے 38  ڈیرہ ون پر تحریک انصاف کےامیدوار ہوں گے۔  یہ نشست علی امین گنڈاپور کا استعفے منظور ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

مذکورہ تمام 33 نشستیں تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے مستعفی ہونے پرخالی ہوئی تھیں جن پر ضمنی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا تھاجس کے مطابق قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا جس کے لیے کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے۔

16 مارچ کو ضمنی الیکشن کن حلقوں میں ہوگا؟

الیکشن کمیشن نے این اے 4، این اے 17، این اے 18، این اے 25، این اے 26، این اے 32، این اے 38، این اے 43، این اے 52، این اے 53، این اے 54، این اے 57، این اے 59، این اے 60، این اے 62، این اے 63، این اے 67، این اے 97، این اے 126، این اے 130، این اے 155، این اے 156، این اے 191، این اے 241، این اے 242، این اے 243، این اے 244، این اے 247، این اے 250، این اے 252، این اے 254، این اے 256 اور این اے 265 پر الیکشن کا شیڈول جاری کیا ہے۔

مزید خبریں :