Geo News
Geo News

Time 08 فروری ، 2023
انٹرٹینمنٹ

اکشے سے منگنی ٹوٹنے کو بُھلا چکی ہوں: روینہ

90 کی دہائی کی سپر ہٹ جوڑی روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار نے 1995 میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا/ فائل فوٹو
90 کی دہائی کی سپر ہٹ جوڑی روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار نے 1995 میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا/ فائل فوٹو

بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اکشے کے ساتھ ہوئی منگنی پر کہا ہے کہ اب وہ ماضی بھلا چکی ہیں، اسی کے ساتھ انہوں نے منگنی بھی فراموش کردی ہے۔

90 کی دہائی کی سپر ہٹ جوڑی روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار نے 1995 میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا، 1994 میں دونوں کی فلم 'مہرا' نے کامیابی کے خوب جھنڈے گاڑے جس کے بعد یہ جوڑی ہٹ ہوگئی۔

اب حال ہی میں بھارتی نیوز ایجنسی سے گفتگو میں روینہ سے اس بارے میں سوال پوچھا گیا کہ اب بھی جب ان کا نام گوگل پر سرچ کیا جاتا ہے، تو ان کے ساتھ اکشے کا نام بھی آتا ہے۔

روینہ نے کہا 'بالکل ایسا ہی ہے، ایسا دکھایا جاتا ہے جیسے ان تمام خواتین کے درمیان جنگ ہے جو اکشے سے منسلک رہیں، کسی قسم کا کوئی حسد نہیں ہے، ان کی زندگی سے نکلنے کے بعد میں نے کسی اور کو ڈیٹ کرنا شروع کردیا تھا اور وہ بھی کسی اور کے ساتھ تعلقات میں تھے'۔

اداکارہ نے کہا 'مہرا کی ریلیز کے بعد ہم ہٹ جوڑی تھے، اب بھی جب ہم ملتے ہیں جو اچھے سے ملتے ہیں، باتیں کرتے ہیں، ہر کوئی اپنی زندگی میں آگے بڑھ جاتا ہے، میں بھی اس منگنی کو بھلا چکی ہوں'۔

روینہ ٹنڈن کا کہنا تھا کہ 'رشتے بنتے اور بگڑتے ہیں، لیکن ایک ٹوٹی ہوئی منگنی میرے دماغ میں بس گئی ہے، مجھے نہیں معلوم کیوں، لوگوں کی شادیاں ٹوٹتی ہیں، اس میں کون سی بڑی بات ہے'۔