Time 08 فروری ، 2023
پاکستان

عمران دور میں نیب ترامیم سےکن ارکان پارلیمنٹ کو فائدہ پہنچا؟ تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عمران خان کے دور حکومت میں قومی احتساب بیورو (نیب) سے متعلق ترامیم سے فائدہ اٹھانے والے ارکان پارلیمنٹ کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کردی گئیں۔

سپریم کورٹ میں تفصیلات نیب کی جانب سے جمع کرائی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان کے دور میں سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور شوکت عزیز  نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

رپورٹ میں سیف اللہ بنگش، لیاقت جتوئی، جاوید اشرف قاضی اور سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی کے نام موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دو ترمیمی آرڈیننس کے ذریعےکئی سرکاری افسران کو بھی فائدہ پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان دور میں جاری ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ اٹھانے والوں کی فہرست نیب ترامیم کیس میں جمع کرائی گئی ہے، سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کے دوران تفصیلات طلب کی تھیں۔

مزید خبریں :