Time 09 فروری ، 2023
پاکستان

وفاقی وزیر خرم دستگیر نے انتخابات میں تاخیر کا امکان مسترد کر دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خرم دستگیر نے انتخابات میں تاخیر کا امکان مسترد کردیا۔

 جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ  آئین کے تحت 90 روز میں انتخابات ہوں گے ، صدر کو خط لکھنے کی ضرورت نہیں تھی۔ 

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں انتخابات میں تاخیر کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے ، پنجاب میں اگر 12 جنوری کو اسمبلی تحلیل ہوئی ہے تو 12 اپریل کو انتخابات ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا۔

صدر مملکت کی جانب سے لکھےگئے خط میں کہا گیا کہ انتخابات کی تاریخ کافوری اعلان کریں، آئین تاخیر کی اجازت نہیں دیتا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرے، الیکشن کمیشن پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کے لیے انتخابی شیڈول جاری کرے۔

مزید خبریں :