Time 09 فروری ، 2023
پاکستان

خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ضمنی الیکشن 19 مارچ کو ہوگا

کاغذات نامزدگی کل سے 14 فروری تک جمع کیے جاسکتے ہیں، جانچ پڑتال 18 فروری تک مکمل ہوگی: الیکشن کمیشن— فوٹو: فائل
کاغذات نامزدگی کل سے 14 فروری تک جمع کیے جاسکتے ہیں، جانچ پڑتال 18 فروری تک مکمل ہوگی: الیکشن کمیشن— فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ضمنی الیکشن 19 مارچ کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کل سے 14 فروری تک جمع کیے جاسکتے ہیں، جانچ  پڑتال 18 فروری تک مکمل ہوگی، اپیلیں 22فروری تک دائرکی جاسکیں گی۔

اپیلٹ ٹریبونلز ان اپیلوں کو 27 فروری تک نمٹائیں گے، 28 فروری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائےگی، امیدوار اپنے کا غذات  نامزدگی  یکم مارچ تک واپس لے سکیں گے، امیدواران کی حتمی فہرست 2 مارچ کو جاری کی جائےگی اور انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :