Time 09 فروری ، 2023
پاکستان

پاکستان کا آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہو سکا

تقریباً تمام معاملات پر اتفاق ہو چکا ہے، آئی ایم ایف مشن پاکستان سے مذکرات پر تفصیلی بیان جاری کرے گا: سیکرٹری وزارت خزانہ۔ فوٹو فائل
تقریباً تمام معاملات پر اتفاق ہو چکا ہے، آئی ایم ایف مشن پاکستان سے مذکرات پر تفصیلی بیان جاری کرے گا: سیکرٹری وزارت خزانہ۔ فوٹو فائل

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان نویں جائزہ مذاکرات مکمل ہونے کے بعد آئی ایم ایف کا وفد کل واپس روانہ ہو جائے گا۔

آئی ایم ایف کا وفد 31 جنوری کو پاکستان آیا تھا جہاں انہوں نے تقریباً 10 روز تک پاکستانی حکام سے تفصیلی مذاکرات کیے۔

سیکرٹری وزارت خزانہ حامد شیخ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تقریباً تمام چیزوں پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، کچھ نکات پر اختلاف ہے اور ان نکات پر فیصلہ کرنا آئی ایم ایف کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

سیکرٹری وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پیشگی اقدامات کرنے پر معاہدہ طے پا گیا ہے، آئی ایم ایف نے ایم ای ایف پی کی دستاویز دے دی ہے، بہت جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پانےکی یقین دہانی کرائی گئی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کے بیرونی ذرائع آمدن کی تصدیق کر لی ہے، قرض معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف مشن واشنگٹن سے منظوری کے بعد پاکستان کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے تفصیلی بیان جاری کرے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے ہیں اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار میڈیا پر آکر معاہدے کی تفصیلات شیئر کریں گے۔

مزید خبریں :