Time 10 فروری ، 2023
انٹرٹینمنٹ

کیارا اور سدھارتھ نے شادی کے 2 روز بعد ہی رنبیر اور عالیہ کا کونسا ریکارڈ توڑ دیا؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی 7 فروری کو  بھارتی شہر جیسلمیر کی عالیشان حویلی ’ سوریا گڑھ پیلس ‘ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

شادی کی تقریبات میں شرکت کیلئے بالی وڈ جوڑی کے خاندان کے افراد سمیت کئی فلمی ستارے بھی جیسلمیر پہنچے ہوئے تھے جن میں شاہد کپور، ان کی اہلیہ میرا راجپوت اور کرن جوہر سمیت دیگر شامل ہیں۔

کیارا اور سدھارتھ نے شادی کے 2 روز بعد ہی رنبیر اور عالیہ کا ایک منفرد ریکارڈ توڑ دیا۔

رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد کیارا اور سدھارتھ نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر اپ لوڈ کیں، کیارا نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ'اب ہماری مستقل جوڑی بن گئی ہے'۔

 یہ پوسٹ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی بھارتی پوسٹ بن گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس پوسٹ کو اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد لائیک کرچکے ہیں۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ عالیہ اور رنبیر کپور کے پاس تھا۔

گزشتہ سال اپریل میں رنبیر اور عالیہ شادی کے بندھن میں بندھے، جس کے بعد عالیہ نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر اپ لو ڈ کیں، اس پوسٹ کو ایک کروڑ 31 لاکھ سے زائد لائیکس ملے تھے۔

فوٹو: عالیہ انسٹاگرام اسکرین شاٹ
فوٹو: عالیہ انسٹاگرام اسکرین شاٹ

اس فہرست میں تیسرا نمبر کترینہ اور وکی کوشل کا ہے، دونوں  2021 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، جوڑے کی جانب سے شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئیں۔

کترینہ کی جانب سے پوسٹ کی گئیں شادی کی تصاویر کو انسٹاگرام پر 1 کروڑ 26 لاکھ سے زائد افراد نے لائیک کیا تھا۔


مزید خبریں :