دنیا
Time 10 فروری ، 2023

امریکا نے ایران کی پیٹرو کیمیکل اور دیگر کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکا نے ایران پر نئی پابندیوں کے تحت ایران کی پیٹروکیمیکل اور دیگر کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایران کی 6 پیٹرو کیمیکل کمپنیوں، ان کی ذیلی کمپنیوں،ملائیشیا اور سنگاپور میں تین کمپنیوں پر پابندیاں لگائی ہیں۔

ان کمپنیوں پر الزام ہے کہ وہ امریکی پابندیوں کے خلاف ایشیا میں ایرانی پیٹرو کیمیکل اور پیٹرولیم کے خریداروں کو پیداوار، فروخت اور ترسیل کا کام کر رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سنگاپور اور ملائیشیا کی کمپنیوں پر کروڑوں ڈالر مالیت کے ایرانی پیٹرو کیمیکل، پیٹرولیم پیداوار، فروخت اور ترسیل میں ملوث ہونے پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

 پابندیوں میں شامل کمپنیوں پر امریکی کمپنیوں سے کاروبار کرنے پر پابندی اور ان کمپنیوں کے امریکا میں موجود اثاثے بھی ضبط کیے جا سکتے ہیں۔

مزید خبریں :