محمد حسنین نے پی ایس ایل 8 کیلئے اپنے اہداف بتا دیے

فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب
فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل فاسٹ بولر محمد حسنین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے اچھی تیاریاں ہیں، پہلے پریکٹس سیشن میں سب کافی اچھی فٹنس میں لگ رہے ہیں۔

محمد حسنین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں ہدف ہے کہ نمبر ون بولر بنوں اور کوئٹہ کو ٹرافی جتواؤں، کافی محنت کی ہے، قومی ٹیم کے ساتھ ٹرویل کے دوران بھی خوب پریکٹس خوب کی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے جو تیاریاں کی ہیں اب اس کو استعمال کرنے کا وقت آگیا ہے، میری بولنگ میں کافی بہتری آئی ہے، دن بدن بہتر ہو رہا ہوں۔

محمد حسنین نے بتایا کہ لائن میں لگا تھا، پی ایس ایل میں موقع ملا تو پرفارمنس دے کر توجہ حاصل کی، پاکستان سپر لیگ ہر کسی کیلئے اچھا موقع ہے کہ سب کی توجہ حاصل کریں، نوجوان بولرز کو یہی مشورہ دوں گا کہ یہاں اپنا سو فیصد دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ ہے کہ سارے بیٹرز کو آؤٹ کروں، سب کی وکٹ لوں کوئی ایک بیٹر نہیں، جو سامنے آئے گا اس کی وکٹ لینے کی خواہش ہے۔

حسنین نے کہا کہ سرفراز کی کپتانی کو بہت انجواے کرتا ہوں، وہ کافی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور دل سے کپتانی کرتے ہیں۔

مزید خبریں :