Time 11 فروری ، 2023
پاکستان

جناح اسپتال کراچی سے خاتون مریضہ کے مبینہ لاپتہ ہونےکا مقدمہ درج

مقدمہ زیر دفعہ 496 / اے کے تحت درج کیا گیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو
مقدمہ زیر دفعہ 496 / اے کے تحت درج کیا گیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی میں جناح اسپتال کے  وارڈ سے خاتون مریضہ کے مبینہ لاپتہ ہونے کے  واقعہ کا مقدمہ صدر تھانے میں درج کر لیا گیا۔

کراچی کے جناح اسپتال سے خاتون مریضہ کا مبینہ لاپتہ ہونےکا معاملہ صدر پولیس نے مبینہ لاپتہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ زیر دفعہ 496 اے کے تحت درج کیا گیا ہے۔

پولیس کےمطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے، مبینہ لاپتہ خاتون کی ڈھائی سال قبل وسیم نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، خاتون گزشتہ روز میڈیکل چیک اپ کے لیے جناح اسپتال آئی تھی۔

پولیس کے مطابق کئی گھنٹے گزر گئے مگر خاتون کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

مزید خبریں :