Time 13 فروری ، 2023
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ: شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر 16 فروری کیلئے نوٹس جاری

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی/ فوٹو سوشل میڈیا
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی/ فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 16 فروری بروز جمعرات کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

 سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

عدالت نے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر مختصر سماعت کی اور فریقین کو 16 فروری کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت کی درخواستیں مجسٹریٹ اور سیشن عدالت سے مسترد کی جاچکی ہیں جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی۔

مزید خبریں :