Time 14 فروری ، 2023
پاکستان

آئی ایم ایف کا ایک مرتبہ کی بجائے مستقل ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ

حکومت نے جی ایس ٹی کے معیاری 17؍ فیصد کو ایک فیصد بڑھا کر اسے 18 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے/ فائل فوٹو
حکومت نے جی ایس ٹی کے معیاری 17؍ فیصد کو ایک فیصد بڑھا کر اسے 18 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو پیر کی رات آگاہ کیا ہے کہ حکومت وفاقی کابینہ کے آگے منگل کو مختلف ٹیکس تجاویز پیش کرنے جا رہی ہے تاکہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اضافی 170؍ ارب روپے ٹیکسوں کی منظوری لی جا سکے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ صرف ایک مرتبہ کیلئے نہیں بلکہ ٹیکس اقدامات ہمیشہ کیلئے متعارف کرائے جائیں۔ اس کے بعد حکومت نے درآمدات پر سیلاب ٹیکس (فلڈ لیوی) عائد کرنے کا ارادہ ترک کر دیا ہے کیونکہ آئی ایم ایف نے اس ضمن میں سخت مزاحمت کی ہے۔

تاہم حکومت نے جی ایس ٹی کے معیاری 17؍ فیصد کو ایک فیصد بڑھا کر اسے 18 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔

سرکاری ذرائع نے دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آرڈیننس لانے کا طریقہ اختیار کریں گے تاکہ زیادہ وقت برباد نہ ہو اور جیسے ہی کابینہ منظوری دے گی، صدارتی آرڈیننس اسی ہفتے نافذ کردیا جائے گا۔


مزید خبریں :