Time 14 فروری ، 2023
کھیل

’ عماد اور عامر سے ناراضگی ‘ کے سوال پر بابر اعظم نے کیا جواب دیا؟

 
مجھے لوگوں کو مطمئن کرنے کی ضرورت نہیں ہے، میری کوشش خود کو مطمئن کرنے کی ہوتی ہے: بابر اعظم کی گفتگو/ فائل فوٹو
مجھے لوگوں کو مطمئن کرنے کی ضرورت نہیں ہے، میری کوشش خود کو مطمئن کرنے کی ہوتی ہے: بابر اعظم کی گفتگو/ فائل فوٹو

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم  کا کہنا ہے کہ لیگ کی خوبصورتی ہی پلیئر کے درمیان مقابلہ ہے۔

 کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں گفتگو   کے دوران نجی میڈیا کے صحافی نے  بابراعظم  سے کراچی کنگز کے کپتان  عماد وسیم  اور  بولر محمد عامر سے ناراضگی کی خبروں اور کراچی کنگز  کے بولرز کے خلاف تیاری کیلئے بہت زیادہ ٹریننگ پر سوال کیا۔

صحافی کے سوال پر   بابراعظم کا کہنا تھا کہ ’ٹریننگ میں بہت زیادہ ہی کرتا ہوں اور ٹریننگ میری روٹین میں شامل ہے، اگر میں روٹین میں اس طرح ٹریننگ نہ کروں تو میرا دن مکمل نہیں ہوتا، مجھے لوگوں کو مطمئن کرنے کی ضرورت نہیں ہے، میری کوشش خود کو مطمئن کرنے کی ہوتی ہے، میں اگر مطمئن ہوں گا تو میں اچھی طرح پرفارم کرسکوں گا، میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میں خود کو اس طرح تیار کروں کہ مجھے میدان میں جاکر پریشانی نہ ہوسکے،  میں مختلف طرح سے پریکٹس کرتا ہوں اور اپنی فٹنس، فیلڈنگ پر بھی کام کرتا ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ اگر گراؤنڈ میں آؤں تو بیٹھوں کم اور پریکٹس زیادہ کروں‘۔

دوسری جانب عماد اور عامر سے ناراضگی  کی افواہوں سے متعلق بابر کا کہنا تھا کہ ’ایسی کوئی بات نہیں ہے لیکن پھر بھی میں کہہ چکا ہوں کہ پی ایس ایل کی یہی خوبصورتی ہے، ہر پلیئر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی ٹیم کیلئے پرفارم کرے، کراچی ہی نہیں لاہور ملتان ان فرنچائزز کے خلاف بھی میچز ٹف ہی رہیں گے‘۔

مزید خبریں :