14 فروری ، 2023
کراچی: جناح اسپتال سے حاملہ خاتون کے لاپتا ہونے کے کیس میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
پولیس کے مطابق خاتوں کے اپنی مرضی سے جانےکے کچھ شواہد ملے ہیں، خاتون صبح 8 بج کر 40 منٹ پراسپتال میں داخل ہوئی تھی اور دوپہر ساڑھے 12 بجے کے قریب خاتون اسپتال کے دوسرے دروازے سے باہر نکلی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون اسپتال سے نکل کر کہاں گئی اس حوالے سے تفتیش جاری ہے اور تفتیش مکمل ہونے تک کوئی بھی بات حتمی نہیں کہہ سکتے۔
واضح رہےکہ 9 فروری کو حاملہ خاتون جناح اسپتال میں چیک اپ کے لیے آئی اور لاپتا ہوگئی۔