Time 14 فروری ، 2023
پاکستان

شہباز گل کی بریت مسترد ہونے کے فیصلے کیخلاف اپیل کل سماعت کیلئے مقرر

شہبازگل نے سیشن عدالت سے بریت مسترد ہونے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا— فوٹو: فائل
شہبازگل نے سیشن عدالت سے بریت مسترد ہونے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا— فوٹو: فائل

اسلام آبادہائیکورٹ میں اداروں کوبغاوت پر اکسانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی بریت مسترد ہونے کے فیصلے کے خلاف اپیل کل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

شہبازگل نے سیشن عدالت سے بریت مسترد ہونے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ درخواست پر فیصلے تک ٹرائل کورٹ میں کارروائی روکی جائے۔ درخواست میں وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کے خلاف اپیل کل سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔

خیال رہےکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 11 فروری کو پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے شہباز گل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، عدالت نے کہا تھا کہ شہباز گل پر فرد جرم 27 فروری کو عائد کی جائےگی۔

یاد رہے کہ شہباز گل پر اداروں کے سربراہان کے خلاف اکسانے کے متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ ضمانت پر رہا ہیں۔ 

مزید خبریں :