16 جنوری ، 2012
پشاور…شدید دھند کے باعث پشاور اسلام آباد موٹروے برھان انٹرچینج تک تاحال بند ہے۔موٹروے ترجمان کے مطابق پشاور سے برہان انٹرچینج تک دھند کے باعث حد نظر صفر ہے۔جس کے باعث پشاوراسلام آباد موٹروے کو برہان انٹر چینج تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے تاحال بند رکھا گیا ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق شہری اسلام آباد اور دیگر شہروں کو جانے کے لئے جی ٹی روڈ استعمال کریں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق دس بجے کے بعد دھند چھٹنے کا امکان ہے۔موٹر وے پولیس کے مطابق دھند چھٹنے کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لئے کھول دیاجائے گا۔ اسی طرح پشاورکے اندرون شہر،کوہاٹ روڈ، صدر اور دیگر علاقے بھی اس وقت شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔