Time 15 فروری ، 2023
کاروبار

آئی ایم ایف پیکج سے پاکستان کی معیشت بحال ہونے کا امکان نہیں: موڈیز تجزیہ کار

رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 33 فیصد ہو سکتی ہے: تجزیہ کار۔ فوٹو فائل
رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 33 فیصد ہو سکتی ہے: تجزیہ کار۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے تجزیہ کار  کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پیکج سے پاکستان کی معیشت بحال ہونے کا امکان نہیں۔

پاکستان کی معیشت سے متعلق موڈیزکے تجزیہ کار کا غیر ملکی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 33 فیصد ہو سکتی ہے۔

نیوز ایجنسی کے مطابق موڈیز تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ صرف آئی ایم ایف کے پیکج سے پاکستان کی معیشت بحال ہونے کا امکان نہیں ہے، پاکستانی معیشت کی بحالی کے لیے صرف آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج کافی نہیں۔

تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کو مسلسل، حقیقی طور پر مضبوط اور مستقل انتظامیہ کی ضرورت ہے، خوارک کی قیمت بڑھنے سے پاکستان کو ادائیگیاں کرنا پڑیں گی جس سے غربت مزید بڑھےگی۔

موڈیز تجزیہ کار نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے درآمدت مہنگی ہو رہی ہیں، توانائی کی قیمت میں اضافے سے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو گا۔

معاشی تجزیہ کار کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے مانیٹری پالیسی کو مزید سخت کرنا ہو گا، پاکستان میں رواں برس معاشی ترقی کی شرح 2.1 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں :