واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے 4 نئے فیچرز متعارف

کمپنی کی جانب سے گوگل پلے اسٹور میں ان فیچرز کا اعلان کیا گیا / فوٹو بشکریہ سی نیٹ
کمپنی کی جانب سے گوگل پلے اسٹور میں ان فیچرز کا اعلان کیا گیا / فوٹو بشکریہ سی نیٹ

واٹس ایپ کی جانب سے 7 فروری کو اسٹیٹس کے حوالے سے 5 نئے فیچرز متعارف کرائے گئے تھے۔

اب میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے مزید 4 فیچرز متعارف کرا دیے ہیں۔

ان فیچرز کا مقصد واٹس ایپ استعمال کرنے کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

یہ نئے فیچرز اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنے والے تمام صارفین کو دستیاب ہیں، بس ان کو واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

کمپنی کی جانب سے گوگل پلے اسٹور میں ان فیچرز کا اعلان کیا گیا تھا جن کی تفصیلات آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

ڈاکومنٹ کیپشن

اگر صارفین واٹس ایپ پر کوئی ڈاکومنٹ شیئر کرتے ہیں تو اب وہ اس کی وضاحت کے لیے کیپشن تحریر کر سکتے ہیں، ایسا پہلے ممکن نہیں تھا۔

اس فیچر کی آزمائش کچھ عرصے سے بیٹا ورژن میں ہو رہی تھی اور اب اسے تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

گروپس کے زیادہ بڑے نام اور تفصیلی تعارف

اس نئے فیچر سے کسی گروپ کا  زیادہ بڑا نام رکھنا اور اس کا تفصیلی تعارف تحریر کرنا ممکن ہوگیا ہے۔

میڈیا فائلز کی حد میں اضافہ

واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین اب 100 تصاویر اور ویڈیوز بیک وقت چیٹس میں شیئر کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل 30 میڈیا فائلز کو بیک وقت شیئر کرنا ممکن تھا۔

ڈیجیٹل اواتار بنانا

ویسے تو یہ فیچر کچھ عرصے پہلے ہی متعارف ہو چکا ہے مگر واٹس ایپ کی جانب سے ایک بار پھر اسے نئی اپ ڈیٹ کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جس کا مقصد اس فیچر سے لاعلم صارفین کو اس بارے میں آگاہ کرنا ہے۔

مزید خبریں :