Time 15 فروری ، 2023
کھیل

اروشی کی نسیم شاہ کو سالگرہ اوراعزازی ڈی ایس پی بننے کی مبارکباد

نسیم شاہ کی آج 20 ویں سالگرہ ہے— فوٹو:فائل
نسیم شاہ کی آج 20 ویں سالگرہ ہے— فوٹو:فائل

بھارتی ماڈل گرل اور اداکارہ اروشی روٹیلا نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

نسیم شاہ کی آج 20 ویں سالگرہ ہے اور انہوں نے اپنی سالگرہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کے ہمراہ ہوٹل میں منائی۔

نسیم شاہ نے ہوٹل میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

اُدھر قومی کرکٹر کو بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے انسٹاگرام پر سالگرہ اور اعزازی ڈی ایس پی بننے کی مبارکباد دی ہے۔

بھارتی ماڈل گرل نے 4 روز پرانی نسیم شاہ کی انسٹاگرام پوسٹ پر سالگرہ سے ایک روز قبل  وش کیا اور اعزازی پولیس افسر بننے پر مبارکباد دی۔

— فوٹو: اسکرین گریب
— فوٹو: اسکرین گریب

جواب میں نسیم شاہ نے اروشی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب اداکارہ کی جانب سے مبارکباد کے پیغام پر سوشل میڈیا صارفین نے طرح طرح کے تبصرے شروع کردیے ہیں۔

مزید خبریں :