پاکستان
16 دسمبر ، 2012

پشاور ایئر پورٹ پر دہشتگرد حملے کا پیشگی علم تھا،میاں افتخار

 پشاور ایئر پورٹ پر دہشتگرد حملے کا پیشگی علم تھا،میاں افتخار

پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پشاور ائر پورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کا پہلے سے علم تھا۔ منظم منصوبہ بندی کے ذریعے اس حملے کو ناکام بنادیا گیااور ایک دہشت گرد کو زندہ گرفتار کیا گیا ہے۔جیو نیوزسے گفت گو کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ ائرپورٹ پر حملے میں دس خود کش حملہ آور ملوث تھے۔ پانچ دہشت گرد رات کو آپریشن میں مارے گئے جبکہ پانچ فرار ہوگئے تھے۔ تاہم موثر ناکہ بندی کی وجہ سے انہیں باہر نکلنے کا موقع نہ مل سکا اور انہوں نے رات ایک زیرتعمیر مکان میں گذار دی۔ صبح مزدور وہاں گئے تو انہوں نے چادروں اور گاڑی کا مطالبہ کیا۔ پولیس منصوبہ بندی کے تحت تاخیر سے گئی تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جاسکے۔ میاں افتخار کے مطابق ایک دہشت گرد کو زندہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :