Time 16 فروری ، 2023
پاکستان

منی لانڈرنگ کا الزام: ایف آئی اے نے فرح گوگی اور ان کے شوہر کو طلب کرلیا

ایف آئی اے نوٹس کے مطابق دونوں کو 17 فروری کو طلب کیا گیا ہے— فوٹو: فائل
ایف آئی اے نوٹس کے مطابق دونوں کو 17 فروری کو طلب کیا گیا ہے— فوٹو: فائل 

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں احسن جمیل گجر اور  ان کی اہلیہ فرح گوگی کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔

ایف آئی اے نوٹس کے مطابق دونوں کو 17 فروری کو طلب کیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ فرح خان سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ خان کی دوست ہیں اور موجودہ حکمراں جماعتوں اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ان پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :