کھیل
Time 16 فروری ، 2023

بھارت کے ایشیا کپ کے میچز یو اے ای میں ہونیکا امکان ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل بھی یو اے ای میں ہو گا: بھارتی میڈیا۔ فوٹو فائل
بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل بھی یو اے ای میں ہو گا: بھارتی میڈیا۔ فوٹو فائل

بھارت کے ایشیا کپ کے میچز متحدہ عرب امارات میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میں اپنے میچز یو اے ای میں کھیلنے کی تجویز دی ہے۔

بھارتی بورڈ کی تجویز ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کا میزبان رہے اور دیگر ٹیموں کے میچز پاکستان میں ہوں تاہم بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل بھی یو اے ای میں ہو گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے پاکستانی بورڈ کو آپشن دے دی ہے اور اب فیصلہ کرنا پی سی بی کے ہاتھ میں ہے۔

یاد رہے کہ 4 فروری کو ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیا کپ کے وینیو کا حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔

ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور پی سی بی نے اے سی سی کے اجلاس میں سخت مؤقف پیش کیا تھا، اے سی سی کے آئندہ اجلاس میں ایشیا کپ کے وینیو کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہو گا۔

مزید خبریں :