17 فروری ، 2023
ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں لیکن ڈاکٹر انہیں اجازت نہیں دے رہے۔
زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ آئی جی سے سکیورٹی صورتحال طے ہو جائے تو عمران خان ضرور پیش ہوں گے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ یہ لوگ عمران خان کو گرفتار کرنے آ رہے ہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم قانون کی عزت کریں گے لیکن اپنے لیڈر کو گرفتار ہونے نہیں دیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سری نگر ہائی وے بلاک کرنے اور پولیس پارٹی پر حملے کے کیس میں عمران خان کی عدم پیشی پر حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کردی تھی۔