Time 17 فروری ، 2023
پاکستان

چیف جسٹس سوموٹو لے کر آڈیو کا فرانزک کرائیں: وزیر داخلہ

چیف جسٹس کی اجازت کے بغیر اس پر ایکشن کرنا مناسب نہیں ہوگا، جن ججز سے متعلق سوال اٹھے انہیں اس کیس میں خود ہی نہیں بیٹھنا چاہیے: پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو
چیف جسٹس کی اجازت کے بغیر اس پر ایکشن کرنا مناسب نہیں ہوگا، جن ججز سے متعلق سوال اٹھے انہیں اس کیس میں خود ہی نہیں بیٹھنا چاہیے: پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال سو موٹو لےکر سابق وزیراعلیٰ  پرویز الٰہی کی آڈیو کا فرانزک کرائیں۔

جیو نیوز کے  پروگرام’’آج شاہ زیب خانزادہ کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کچھ حقائق عدلیہ کی ایک شخصیت سے متعلق ہیں، آڈیو سے متعلق حقائق صرف چیف جسٹس پاکستان سے ہی شیئرکرسکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی اجازت کے بغیر اس پر ایکشن کرنا مناسب نہیں ہوگا، جن ججز سے متعلق سوال اٹھے انہیں اس کیس میں خود ہی نہیں بیٹھنا چاہیے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو کی تحقیقات ہوجاتیں تو یہاں تک نوبت نہ آتی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اوران کے وکلا کی آڈیو لیک جاری کی تھی۔


مزید خبریں :