Time 17 فروری ، 2023
پاکستان

پرویز الٰہی کی آڈیو: وفاقی وزرا نے چیف جسٹس سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

اگرجھوٹی ٹیپ ہے توعدلیہ کو نقصان پہنچانے والوں کو سزا ملنی چاہیے اور اگرٹیپ سچی ہے تو یہ عدالت عالیہ کے اوپر ایک بڑا دھبہ ہوگی: احسن اقبال/ فائل فوٹو
اگرجھوٹی ٹیپ ہے توعدلیہ کو نقصان پہنچانے والوں کو سزا ملنی چاہیے اور اگرٹیپ سچی ہے تو یہ عدالت عالیہ کے اوپر ایک بڑا دھبہ ہوگی: احسن اقبال/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزرا نے پرویز الٰہی کی مبینہ آڈیو پر چیف جسٹس پاکستان سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  آڈیولیکس ایک سنجیدہ معاملہ ہے، اس کا فرانزک ہونا چاہیے، اگر یہ آڈیوز درست ہیں تو اس پر قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  اس آڈیو کے معاملے پرچیف جسٹس سے بھی بات ہونی چاہیے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی پرویز الٰہی کی آڈیولیکس کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو لیکس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، پرویزالٰہی کی مبینہ ٹیپ آئی جس میں وہ اعلیٰ عدلیہ کے جج کے ساتھ میچ فکسنگ کی کوشش کررہے ہیں،  یہ عدلیہ کے کردار پر ایک سوالیہ نشان بن کر سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرجھوٹی ٹیپ ہے توعدلیہ کو نقصان پہنچانے والوں کو سزا ملنی چاہیے  اور اگرٹیپ سچی ہے تو یہ عدالت عالیہ کے اوپر ایک بڑا دھبہ ہوگی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ بھی چیف جسٹس سے اس معاملے کا سوموٹو اور آڈیو فرانزک کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :