پاکستان
Time 18 فروری ، 2023

زرداری پر عمران کے قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید پر فرد جرم عائدکرنےکی تاریخ مقرر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام کےکیس میں شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔

شیخ رشید کی جانب سے آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام کےکیس کی سماعت جوڈیشل  مجسٹریٹ عمر شبیر نےکی۔

اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کے خلاف کیس کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔

عدالت نے شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنےکے لیے 2 مارچ کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے انہیں 2 مارچ کو عدالت کے سامنے حاضری یقینی بنانےکا حکم دے دیا۔

شیخ رشید نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں ایک کانفرنس میں شریک ہونا ہے ، 15مارچ کی تاریخ دے دیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ  ہائی کورٹ کے آرڈر ہیں، چالان آگیا ہے اب لمبی تاریخ نہیں دے سکتے، ٹرائل شروع ہوجائے تو پھر دیکھ لیں گے ۔

عدالت نے تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست واپس کردی، عدالت کا کہنا تھا کہ یہ درخواست سیشن جج کی عدالت میں جمع کرائیں، میرا اختیار نہیں ہے۔

مزید خبریں :